4 جنوری، 2019، 4:43 PM

پاکستان سپریم کورٹ نے زرداری اور مشرف کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا

پاکستان سپریم کورٹ نے زرداری اور مشرف کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا

پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری، پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سپریم کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری، پرویز مشرف اور سابق اٹارنی جنرل آف پاکستان ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے این آر او کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت نے تمام فریقین کو نوٹس جاری کئے تھے، آصف زرداری، پرویز مشرف، ملک قیوم کے اثاثوں کی تفصیل آچکی ہے، اومنی گروپ کیس میں بھی بہت پیش رفت ہو چکی ہے،اب قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔
سپریم کورٹ نے فیروز شاہ گیلانی کی درخواست نمٹاتے ہوئے آصف زرداری، پرویز مشرف اور ملک قیوم کے خلاف این آر او کیس ختم کر دیا۔

News ID 1887026

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha